اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 53 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 53

کو بالکل بھلا دیا۔اور اپنے متعلقین کو بھی وہاں سے خط لکھ کر منگوالیا۔اللہ اللہ کیا ہی یہ اعلیٰ درجہ کی قربانی ہے۔مکانات تعمیر ہورہے ہیں۔اپر چھ سات ہزار روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔لیکن اپنے پیارے آقا کے فرمان پر سب کچھ چھوڑ دیا۔اور وطن کا خیال تک بھی نہیں کیا۔اور قادیان میں مستقل طور پر رہائش اختیار کر لی۔حتی کہ باہر کہیں سفر پر بھی بجو حکم حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف نہیں لے جاتے تھے۔قادیان میں آپ ہر وقت درس و تدریس قرآن وحدیث اور طب اور بیماروں کو دیکھنے اور ان کا علاج کرنے اور ہمدردی خلق اللہ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں مشغول رہتے۔آپ کے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حد درجہ کا عشق اور ادب تھا۔در حقیقت آپ نے اپنے بیعت کے مفہوم کو پورا کر دیا تھا۔اور دین کو دنیا پر مقدم کر کے دکھا دیا تھا۔آپ تمام لوگوں سے بڑھ کر قربانی کرتے تھے اور آپ نے اپنا مال اور جان سب خدا کی راہ میں وقف کر دیا تھا۔آپ کے صدق۔تقویٰ۔اخلاص اور قربانیوں کو دیکھ کر ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو صدیق کا لقب عطا فر مایا۔جب ۱۹۰۸ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و اسلام کا وصال ہوا تو آپ کو تمام جماعت نے بالا تفاق آپ کا خلیفہ منتخب کر لیا۔آپ نے اپنے زمانہ خلافت میں جماعت کی اندر ہی اندر اعلیٰ درجہ کی تربیت کی۔اور آپ کے زمانہ میں بھی [53]