اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 51 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 51

حضرت خلیفہ امسیح الاول مولوی نورالدین صاحب بھیروی هند حضرت خلیفة المسح الاول حافظ حاجی حکیم مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۱۸۴۱ء میں حافظ غلام رسول صاحب کے گھر بھیرہ ضلع شاہ پور میں پیدا ہوئے۔آپ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔بچپن میں ہی آپ نے قرآن مجید اور کچھ دینی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کر لی۔جب آپ بڑے ہوئے تو آپ نے مختلف اُستادوں سے عربی اور فارسی پڑھی۔لیکن آپ کو علم کا شوق بہت زیادہ تھا۔اس لئے آپ نے ہندوستان کا سفر اختیار کیا۔اور ہندوستان کے بڑے بڑے مشہور اور جید علماء سے مختلف علوم حاصل کئے۔اور ان علوم میں کامل مہارت پیدا کر لی۔آپ نے علم حاصل کرنے کی خاطر بہت بڑی بڑی تکلیفیں اور صعوبتیں اُٹھا ئیں۔آج اس زمانہ میں ان تکلیفوں کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ہندوستان سے علم حاصل کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو تو فیق دی۔اور آپ پر حج فرض ہو گیا۔اسلئے آپ حج کے لئے روانہ ہو گئے۔جب آپ مکہ [51]