اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 49
کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔خود ہلاک ہو گئے لیکھرام۔ڈپٹی عبد اللہ آتھم۔ڈوئی۔پگٹ احمد بیگ۔سعد اللہ لدھیانوی۔مولوی اسمعیل علیگڑھی۔غلام و قصوری۔وغیرہ آپ کی پیشگوئیوں کے دُنیا سے چل بسے۔اور آپ کی جماعت جو پہلے چند انگلیوں پر شمار کی جاسکتی تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھنی شروع ہوئی۔اور سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے لاکھوں تک پہنچ گئی۔تمام دشمن آپ کا لوہا مان گئے۔اللہ تعالیٰ نے ہر میدان میں آپ کی نصرت کی۔اور آپ کو فتح نصیب کی۔اللهم صل علیہ و على مطاعہ الی یوم الحساب آپ نے اسلام کی صداقت کے وہ زبردست دلائل پیش کئے کہ مخالفین اسلام تا قیامت ان دلائل کو باطل نہیں کر سکتے۔آپ نے اپنی کے قریب کتب لکھیں۔جن میں آپ نے حقائق و معارف کے دریا بہا دیئے ہیں۔ان کتب میں سے بہت سی کتب ایسی ہیں جن پر آپ نے انعام مقرر فرمائے ہیں کہ اگر ان جیسی کوئی کتاب لکھ لائے تو اُسکو اس قدر انعام دیا جائیگا۔لیکن جیسا کہ احادیث میں لکھا ہے کہ مہدی مال کو تقسیم کر دیگا لیکن اُسے کوئی ریگا نہیں۔کسی کو اس مال کے لینے کی جرات نہ ہوئی اور نہ ہی ہو سکتی ہے۔اور آپ نے ایک ایسی جماعت دُنیا میں پیدا کردی ہے جماعت احمدیہ ) جو اسلام کی سچائی کا زندہ ثبوت ہے۔آپ نے بہت کی پیشگوئیاں کیں جن میں سے سینکڑوں آپ کی زندگی میں پوری ہو گئیں۔اور باقی اپنے اپنے وقت پر پوری ہورہی ہیں۔اور ہوتی رہیں گی۔[49]