اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 48 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 48

مجھو کہ میں خدا کی طرف سے ہوں۔لیکن یہ بھی کوئی آسان کام نہ تھا۔اس میں بھی تمام لوگ عاجز آ گئے۔پھر آپ نے فرمایا کہ آؤ۔مجھے قبولیت دعا کا نشان دیا گیا ہے۔میرے بالمقابل آؤ۔اور قرعہ اندازی سے نصف نصف مریض لے لو۔اگر میرے تمام مریض اچھے ہو گئے تو سمجھو کہ میں خدا کی طرف سے ہوں۔اور تم میرے ساتھ ہو جاؤ۔لیکن؎ آزمائیش کیلئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پہ بلایا ہم نے آپ نے آریوں اور عیسائیوں کو بھی چیلنج دیئے کہ آؤ میرا مقابلہ کرو۔لیکن ان میں سے بھی کوئی میدان میں نہ نکلا۔چونکہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے۔اور اُسی نے آپ کو مبعوث کیا تھا۔اس لئے اس نے آپ کی صداقت کے لئے زمین و آسمان میں نشانات دکھلائے۔آسمان پر جیسا کہ حدیث میں لکھا تھا۔مہدی کے وقت سورج اور چاند کو رمضان کے مہینہ میں ۱۳ اور ۲۸ کو گرہن لگے گا۔۱۸۹۳ء میں گرہن لگا زمین پر آپ کی سچائی ثابت کرنے کیلئے طاعون بھیجی۔جس نے دُنیا میں جھاڑو پھیر دیا۔اور زلزلوں سے زمین ہل گئی دشمن آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت تباہ و برباد اور ذلیل وخوار ہو گئے۔وہ متقدمات جولوگوں نے شرارت کے طور پر آپ پر کھڑے کئے تھے۔ان میں سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت کے ساتھ بری کیا۔اور تمام دشمن اپنی تدابیر میں ناکام ہوئے جو آپ کے ہلاک کرنے [48]