اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 8
نماز تراویح رمضان کے مہینہ میں قیام اللیل خاص اہمیت رکھتا ہے۔اسی قیام الیل کے - سلسلہ میں ہی نماز تراویح رمضان کے مہینہ میں پڑھی جاتی ہے۔نماز تراویح دراصل تہجد کی نماز ہی ہے۔جو پچھلی رات کی بجائے عشاء کی نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے۔چونکہ اس نماز میں ہر دو رکعت کے بعد کچھ آرام کیا جاتا ہے اسلئے اسے تراویح کہتے ہیں۔نماز تراویح کی آٹھ رکعات ہیں۔جو دو دورکعات کر کے پڑھی جاتی ہیں۔نماز تراویح جماعت کے ساتھ پڑھنا بہتر ہے نماز تراویح کے بعد وتر بھی با جماعت پڑھے جاتے ہیں (وتر صرف رمضان کے مہینہ میں ہی نماز تراویح کے بعد با جماعت پڑھے جا سکتے ہیں ) جس طرح نماز تراویح پہلی رات کو پڑھی جاتی ہے۔اسی طرح رات کے آخری حصہ میں بھی پڑھی جاسکتی ہے۔نماز تراویح صرف رمضان کے مہینہ میں ہی پڑھی جاتی ہے۔اور اسمیں خاص طور پر قرآن مجید کا دور کیا جاتا ہے۔روزہ کے متعلق متفرق مسائل رمضان کے چاند کے لئے اگر مطلع صاف ہو تو بہت سے لوگ رؤیت ہلال [8]