اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 26
نماز اشراق فیٹی جب آفتاب نکل آئے اور نیزہ یا دو نیزہ بھر اونچا ہو جائے اُس وقت اشراق کی نماز پڑھی جاتی ہے۔یہ نماز بھی اپنے اندر بہت ثواب رکھتی ہے۔یہ نماز دو رکعتوں سے لے کر بارہ رکعتوں تک پڑھی جا سکتی ہے۔اور جو نما ز نو دس بجے دن کے پڑھی جائے تو اُس کا نام صلوۃ الضحی ہے۔اور اس میں دو رکعت سے آٹھ رکعت تک نماز پڑھنی چاہیئے۔نماز قفر اسلام میں جہاں اور بہت سی آسانیاں ہیں۔وہاں ایک یہ بھی آسانی ہے کہ اگر انسان مسافر ہو تو نماز کم کر لے۔اور نماز کے کم کرنے کو نماز قصر کہتے ہیں۔اگر ظہر عصر اور عشاء کی نماز قصر کرنی ہو تو اُس وقت اُن کے صرف دو دو فرض ہی پڑھیں گے۔مغرب اور صبح کی نماز قصر نہیں ہوتی۔قصر نماز میں سب سنتیں وغیرہ معاف ہو جاتی ہیں۔لیکن صبح کی نماز کی دو سنتیں اور وتر معاف نہیں ہوتے۔ہر انسان کو چاہیے کہ جب وہ سفر کرے تو نماز قصر پڑھے کیونکہ مسافر کے لئے نماز قصر ہی مقرر ہے۔اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رخصت ہے جو اُس نے اپنے بندوں کو عطا کی ہے۔اس لئے اس کو خوشی سے قبول کرنا چاہیے۔اگر کسی جگہ 19 دن [26]