اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 25 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 25

یاد آئے یا جاگے نماز پڑھ لے۔اُس نماز کا یہی وقت ہے۔اگر پانچوں نمازیں قضاء ہوگئی ہوں تو ان کو ترتیب وارادا کرناہی بہتر ہے۔نماز تہجد تہجد عشاء کے بعد سونے اور طلوع فجر سے پہلے اُٹھ کر نماز پڑھنے کا نام ہے۔قرآن کریم اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز تہجد اپنے اندر بہت سے فضائل رکھتی ہے۔نماز تہجد کی اکثر دُعائیں عموماً قبول ہو جاتی ہیں۔رات کے آخری حصہ میں اللہ تعالیٰ قریبی آسمان پر نزول فرماتا ہے اور کہتا ہے ”کیا کوئی میرا بندہ ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اُس کو دُوں؟“ عاہد اُس وقت اپنے رب کو یاد کرتے ہیں۔غافل پڑے سوئے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے نیک بندے اُس وقت اُٹھتے ہیں اور اُس سے بخشش مانگتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم ہمیشہ تہجد کی نماز پڑھا کرتے تھے۔اور اپنے گھر والوں کو بھی نماز تہجد کے لئے اُٹھایا کرتے تھے۔اس کی آٹھ رکعتیں مسنون ہیں۔رات کو جاگنے کے بعد قبل از نماز صبح تک وقت ہے۔دو دو رکعتیں پڑھنی بہتر ہیں تین وتر کو آٹھ رکعت کے بعد پڑھنا مسنون ہے۔[25]