اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 2 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 2

2 ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں۔۲- نماز :- ہر روز پانچ وقت نماز پڑھے۔-- روزه: - رمضان شریف کے مہینے میں اگر بیمار یا مسافر نہ ہو تو روزے رکھے۔۴- زکوۃ : - اگر اس کے پاس کافی مال ہو۔تو سال میں ایک دفعہ زکوۃ ادا کرے۔۵- حج : - اگر اس کی طاقت میں ہو تو ملک عرب کے پاک شہر مکہ معظمہ میں جو بیت اللہ شریف یعنی خانہ کعبہ ہے اس کا حج کرے۔ایمان مفصل یہ ہیں :۔امنت بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الآخر والقدر خيره وشره ہر مسلمان پر لازم ہے کہ گواہی دے: م ۶ 1- اللہ ایک ہے اس کا کوئی ساتھی نہیں۔اس نے سب کو پیدا کیا اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور پیغمبر ہیں۔- اللہ کے فرشتے برحق ہیں۔اللہ کی ساری کتابوں کو ماننا ضروری ہے۔۴ - اللہ کے سب نبی سچے ہیں۔۵- قیامت کا دن برحق ہے۔۶ - قضاء وقدر یا اللہ کے فیصلے ٹھیک ہیں۔