اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 1 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 1

1 اعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ اصير اسلام کی پہلی کتاب اسلام کیا ہے اسلام عربی زبان کا ایک لفظ ہے۔اس کے معنے اطاعت اور فرمانبرداری کے ہیں۔اللہ تعالی کی کامل تابعداری اسلام کہلاتی ہے۔پھر اسلام اُس دین کا نام ہے جو مکہ معظمہ میں پیدا ہونے والے پاک محمد رسول اللہ صلی لہ ایہام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا۔یہ دین کامل دین ہے۔اس کی تعلیم نہایت عمدہ ہے۔اس کی باتیں نہایت سچی ہیں۔اس کے حکم بہت مفید ہیں۔دنیا کا کوئی دین اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔اس لئے ہم مسلمان ہیں اور سارے لوگوں کو اسلام کی طرف بلائیں گے۔مذہب اسلام کے پانچ اصول ہیں۔جنہیں ارکان اسلام کہتے ہیں۔کلمہ طیبہ۔نماز روزہ زکوۃ۔حج - ا کلمہ طیبہ : - جو مسلمان ہو اس پر لازم ہے کہ دل اور زبان سے گواہی دے کہ اللہ ایک