اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 3 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 3

3 اللہ تعالیٰ اللہ ایک ہے۔وہ تمام صفات اور کمالات کا مالک ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں۔وہ بے نیاز ہے۔اس کا کوئی بیٹا نہیں نہ وہ کسی کا بیٹا ہے۔اور نہ اُس جیسا کوئی اور ہے۔نہ اس کی کوئی بیوی ہے۔وہ ہم کو پالتا ہے۔رزق دیتا ہے۔وہ دیکھتا ہے لیکن آنکھوں کا محتاج نہیں۔وہ بولتا ہے لیکن زبان کا محتاج نہیں۔وہ سنتا ہے اور اپنے بندوں کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے۔وہ ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔وہ قائم ہے۔اور قائم چیزیں اُسی کے حکم سے قائم ہیں۔وہ نہ سوتا ہے اور نہ اونگھتا ہے۔وہ زمین اور آسمانوں کا مالک ہے اور اُن کی حفاظت کرتا ہے۔وہ تمام ظاہر اور پوشیدہ چیز وں کو جانتا ہے۔کوئی ذرہ اُس کے علم سے باہر نہیں وہ سب چیزوں کو پیدا کرنے والا ہے۔کوئی بات اُس کے آگے مشکل نہیں۔سورج اور چاند ، زمین اور آسمان اُس نے ہمارے فائدہ کے لئے بنائے ہیں۔جانور ہمارے آرام کے لئے۔پانی پینے کے لئے۔اناج کھانے کے واسطے۔نبی ہماری ہدایت کے لئے۔دن کام کاج کے لئے بنایا۔رات آرام کے واسطے بنائی۔وہ ہم کو ہر وقت دیکھتا ہے۔لیکن آنکھیں اُس کو نہیں دیکھ سکتیں۔وہ بغیر مانگنے کے دیتا ہے۔وہ بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔وہ امیروں کو فقیر اور فقیروں کو امیر بنا دیتا ہے۔وہ لا چار کی دُعا کو سنتا ہے۔وہی عبادت کے لائق ہے۔وہی مانگنے پر ہم کو دیتا ہے۔وہی زندہ