اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 10 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 10

10 آپ کے وصال کے بعد آپ کے چار خلیفے جو ترتیب وار آپ کے جانشین ہوئے۔ان کے نام یہ ہیں۔۱۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ۔۲- حضرت عمر رضی اللہ عنہ۔۳۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ۔۴۔حضرت علی رضی اللہ عنہ۔حضرت مسیح موعود الله حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام خدا کے بھیجے ہوئے اور اسلام کو زندہ کرنے والے ہیں۔آپ قادیان دار الامان ضلع گورداسپور میں ۱۸۳۵ء میں پیدا ہوئے۔چودھویں صدی کے سر پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مجد د بنایا۔قرآن شریف کی شریعت کو تازہ کرنے کے لئے آپ کو مامور فرمایا۔آپ بچپن سے ہی پاک انسان تھے۔سب لوگ آپ کی تعریف کرتے تھے۔آپ خدا کے ذکر اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں مشغول رہتے۔آپ کی عمر چالیس سال کے قریب تھی جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو مامور فرمایا۔لوگوں نے آپ سے بھی دشمنی کی۔دُکھ دیئے گالیاں دیں۔آپ گالیاں دینے والوں کے لئے دُعا کیا کرتے تھے۔