اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 11 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 11

11 آپ نے اتنی کتابیں تصنیف کی ہیں۔جو عربی، فارسی، اردو زبان میں ہیں۔آپ پر خدا تعالیٰ کی وحی اُترتی تھی۔زمین و آسمان میں آپ کی سچائی کے نشان ظاہر ہوئے۔قرآن شریف اور حدیثوں میں آپ کی خبر موجود ہے۔آپ کی شریعت قرآن مجید ہی ہے۔آپ کا ماننا فرض ہے۔آپ کی زندگی میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ آپ پر ایمان لے آئے تھے۔آپ نے اپنی جماعت کا نام اللہ تعالیٰ کے حکم سے احمد یہ جماعت رکھا۔یہ جماعت دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود ہے۔قادیان شریف مرکز ہے۔۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وصال ہو گیا۔خدا کی آپ پر بے شمار برکات نازل ہوں۔حضرت حافظ حاجی حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ آپ کے بعد پہلے خلیفہ تھے۔اور ۱۹۱۴ء سے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوسرے خلیفہ ہوئے۔۱۹۶۵ء میں حضرت مرزا ناصر احمد ” تیسرے خلیفہ ہوئے۔۱۹۸۲ء سے حضرت مرزا طاہر احمد چوتھے خلیفہ ہیں۔خلیفہ کی اطاعت کرنا واجب ہے۔جو خلیفہ کا انکار کرتا ہے قرآن شریف اُس کو فاسق قرار دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ خلفاء کی خاص مدد فرماتا ہے۔ان کے ذریعہ دین کو طاقت بخشتا ہے۔چونکہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے اس لئے وہی ان کا مددگار بھی ہوتا ہے۔۲۰۰۳ء سے حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پانچویں خلیفہ ہیں۔خدا اُن کی عمر میں برکت دے اور اُن کے تمام مقاصد کو پورا فرمادے۔آمین۔