اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 9 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 9

9 کے بعد حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام نے مکہ معظمہ سے ہجرت کی اور مدینہ شریف آگئے۔دس سال تک وہاں رہے۔دشمنوں نے آپ سے لڑائیاں بھی کیں۔لیکن وہ ناکام رہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فتح یاب ہوئے تو آپ نے اپنے دشمنوں کو معاف کر دیا۔آپ کے اعلیٰ اخلاق اور عمدہ تعلیم کی وجہ سے آپ کی زندگی میں ہی سارا عرب مسلمان ہو گیا۔آپ نے تمام لوگوں کی اصلاح کی۔نیک راستہ پر چلایا اور دن رات اسی راہ میں کام کرتے رہے۔تریسٹھ (۶۳) سال کی عمر میں آپ دنیا سے رحلت فرما گئے۔آپ کی قبر مدینہ شریف میں ہے۔آپ پر اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ بے انتہا برکات نازل ہوں۔جو کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمنے کئے ہیں۔اور کوئی نبی ان کو نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ نے آپ کی بڑی نصرت اور مدد کی۔آپ جیسا انسان نہ دنیا میں پیدا ہوا۔نہ ہوگا۔قیامت کے دن آپ سب سے پہلے اُٹھیں گے۔آپ ہی شفاعت کریں گے۔آپ ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر آئے۔کافر آپ کے اخلاق کو دیکھ کر مسلمان ہو جاتے تھے۔آپ ساری ساری رات نماز پڑھتے رہتے تھے۔آپ مبنی بھی بہت تھے۔جو مال آتا تھا وہ سب خدا کی راہ میں خرچ کر دیتے تھے۔آپ نے کبھی پیٹ بھر کر روٹی نہ کھائی ، یتیموں اور مسکینوں کا آپ کو بہت فکر رہتا تھا۔آپ نے عیش کو پسند نہیں کیا۔اور با دشاہ ہوکر بھی مسکین ہی رہے۔آپ اپنے صحابہ اور دوسرے مسلمانوں سے بہت محبت کرتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتیں قیامت تک جاری ہیں۔آپ سورج ہیں اور باقی سب ولی اور بزرگ آپ سے ہی نور حاصل کرنے والے ہیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی آپ کا ہی نور لے کر آئے ہیں۔