اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 8 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 8

8 حضرت محمد رسول اللہ صلى الله عليه وسلم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب نبیوں کے سردار ہیں۔آپ ملک عرب کے شہر مکہ شریف میں بارہ ۱۲ ؍ ربیع الاول ۵۷۰ء کو پیدا ہوئے۔آپ کی پیدائش پر چودہ سو برس سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے۔آپ کا خاندان نہایت شریف تھا۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باپ کا نام عبد اللہ اور ماں کا نام آمنہ تھا۔آپ کے والد آپ کے پیدا ہونے سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے۔چند سال بعد والدہ بھی فوت ہو گئیں اور آپ بالکل یتیم رہ گئے۔آپ سچے اور امین تھے۔لوگ آپ کی عزت کرتے تھے۔آپ نے کبھی جھوٹ نہ بولا نہ کسی کو گالی دی بلکہ یتیموں پر مہربانی کرتے اور محتاجوں کی مدد کرتے تھے۔آپ ہمیشہ سے ایک اللہ کی عبادت کرتے تھے۔جب آپ کی عمر چالیس سال کی ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیا کی ہدایت کے لئے رسول مقرر فرمایا۔آپ بتوں کی عبادت سے روکتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے تھے۔مشرک لوگ جو بت پوجتے تھے آپ کے دشمن ہو گئے اور اُن لوگوں نے آنحضرت اور آپ کے ماننے والے صحابہ کرام کو بہت دُکھ دیا۔گالیاں دیتے اور مارتے پیٹتے تھے۔رسول اللہ اور آپ کے ساتھی صبر کرتے تھے اور اپنے دشمنوں کے لئے دُعائیں مانگتے تھے کہ اے اللہ! ان کو ہدایت دے۔آخر تیرہ سال