اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 7
7 ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو سب نبیوں کا سردار اور خاتم النبیین قرار دیا ہے۔ہم آپ کی مہر تصدیق کی وجہ سے ہی نبیوں کو مانتے ہیں۔آئندہ کوئی مصلح آپ کی پیروی کے بغیر نہیں آسکتا۔اور آپ کی شریعت قیامت تک رہے گی۔اللہ تعالیٰ کے سب نبیوں پر ایمان لانا فرض ہے۔قیامت کا دن جب ہم مر جائیں گے تب ہمارا خدا ہمیں زندہ کرے گا۔ایک دن آئے گا کہ سارے لوگ فنا ہو جائیں گے۔اللہ پاک سب کو زندہ کرے گا اور حساب لے گا۔اگر ہم نے اچھے کام کئے ہوں گے تو ہمیں اچھا بدلہ دے گا۔اگر برے کام کئے ہونگے تو ہمارے کئے کی ہم کو سزا دے گا۔جس کی نیکیاں زیادہ ہوں گی وہ جنت میں ہوگا۔جس کے گناہ زیادہ ہوں گے وہ تکلیف میں ہوگا۔جس کے گناہ اور نیکیاں برابر ہوں گے اس کو خدا تعالیٰ اپنی رحمت سے بخش دے گا۔آخرت کے دن خدا کا دیدار ہوگا۔جو لوگ نیک ہوں گے خدا اُن سے خوش ہوگا۔جو بُرے ہوں گے خدا اُن پر ناراض ہوگا۔قیامت کے دن پر ایمان لانا فرض ہے۔