اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 61 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 61

آپ نے فرمایا کہ مسلمان حکومتوں اور مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کو دنیا میں اسلام اور قرآن کی حقیقی اور امن پسندانہ تعلیمات کے فروغ کے لیے یکجا ہو جانا چاہیے۔آپ نے فرمایا: انہیں ہر موقعہ اور مقام پر اسلام اور آنحضرت ﷺ کے پاکیزہ کردار کے دفاع میں ایک متحد اور امن پسندانہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔جماعت احمدیہ کے پریس کمیٹی کے انچارج مکرم سید طفیل احمد شہباز صاحب نے کہا کہ انہوں نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تمام مذاہب کے نمائندوں کو اس امن کا نفرس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔61