اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 60
THE TIMES OF INDIA Times of India 26 September, 2012 ٹائمز آف انڈیا اپنی ۲۶ ستمبر ۲۰۱۲ء کی اشاعت میں رپورٹ کرتا ہے۔اسلام مخالف فلم : جماعت احمدیہ امن کا نفرنس منعقد کرے گی امرتسر : جہاں ایک طرف ساری دنیا کے مسلمان متنازعہ فلم Innocence of Muslims جس نے ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے، پر شدید غم وغصہ کا اظہار کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف جماعت احمدیہ نے اپنے مرکز قادیان ، ضلع گورداسپور میں ۳۰ ستمبر کو ایک امن کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ امام جماعت احمد یہ عالمگیر کے اس ارشاد کی تعمیل میں کیا گیا ہے جس میں انہوں نے تمام دنیا کے مسلمانوں سے اس فلم کے خلاف پر امن طور پر متحد ہو جانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس فلم کے ٹریلر کی اشاعت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تشدد کی لہر اور معصوم لوگوں کے قتل کے واقعات پر اظہار اختلاف کرتے ہوئے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے متعدد ممالک میں دیکھے جانے والے پر تشد دردعمل کی مذمت کی۔انہوں نے فرمایا کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنا جن میں ممالک کے سفارتکار بھی شامل ہیں، ایک ایسا عمل ہے جو سراسر اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔جائیدادوں کو نقصان پہنچانا یا عمارتوں کو آگ لگانا قطعا نا جائز حرکت ہے اور اس سے سوائے ان لوگوں کے جو اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ہم نفرتوں کو ہوا دینے میں کوئی کردار ادا کر رہے ہیں یا ہم ایک اجتماعی اور باشعور رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔60