اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 62
OTTAWA CITIZEN Ottawa Citizen Newspaper September 30, 2012 کینیڈا کا ایک مشہور روزنامہ Ottawa Citizen ۳۰ ستمبر کی اشاعت میں لکھتا ہے۔Ottawa کے مسلمان رہنما کی اسلام مخالف فلم کے خلاف فساد کی مذمت Ottawa میں مقیم ایک مسلمان فرقہ کے رہنما نے انتہائی لغو، بے ہودہ اور اشتعال انگیز فلم کے خلاف ایسے پر تشد درد عمل کی مذمت کی ہے جس میں خونی مظاہرے کیے گئے اور Benghazi لیبیا میں قونصل خانہ پر حملہ کے نتیجہ میں ایک امریکی سفیر اور سفارت خانہ کے عملہ کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔Cumberland میں احمدیہ مسلم جماعت کے روحانی مرکز میں ہفتہ کی شام کو ایک اجتماع میں امام امتیاز احمد نے افراد جماعت کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ فلم Innocence of Muslims کے خلاف پر امن طور پر بھی احتجاج کیا جا سکتا ہے۔یہ ۴ منٹ دورانیہ کی ایک گھٹیا معیار کی غیر کاروباری فلم ہے جو امریکہ میں تیار کی گئی اور انٹرنیٹ پر ریلیز کی گئی۔انہوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر نے یہ فلم بنا کر ایک شرمناک ، لغواور بیہودہ فعل کا ارتکاب کیا ہے جس نے تمام عالم اسلام میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ہر ایک مسلمان اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہا ہے۔وہ جھنڈوں کو جلا کر ، توڑ پھوڑ کر کے اور سفارت خانوں پر حملہ کر کے اپنے غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا: کیا وہ (یعنی مظاہرین) یہ سمجھتے ہیں کہ جھنڈوں کو جلا کر اور املاک اور سفارت خانوں کو جلا کر اور سفیر کو قتل کر کے انہوں نے اپنا انتقام لے لیا ہے؟ یقیناً یہ اسلامی تعلیمات کے منافی حرکات ہیں۔یہ حقیقی اسلام نہیں ہے۔احمدی ایک مسلم اقلیتی فرقہ ہے جو بین المذاہب مکالمہ کا حامی ہے۔بقول احمد صاحب 62