اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 90
کے مطابق وہ آپ کے ہی الفاظ ہیں۔جبکہ عیسی (علیہ السلام) کی تعلیمات کا اس طرح سے کوئی مجموعہ نہیں ہے۔مسلمانوں کے نزدیک قرآن کی وہی اہمیت ہے جو عیسائیوں کے نزدیک بائبل کی ہے۔اس لئے قرآن کے ذریعہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) لوگوں پر بھر پور طریق سے اثر انداز ہوئے۔اغلب گمان یہی ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا اسلام پر زیادہ اثر ہے بہ نسبت اس اثر کے جو عیسی (علیہ السلام ) اور سینٹ پال نے مجموعی طور پر عیسائیت پر ڈالا۔خالصتاً مذہبی نقطہ نظر سے اگر دیکھا جائے تو محمد (ﷺ) بھی انسانی تاریخ پر اتناہی اثر انداز ہوئے جتنا کہ عیسی (علیہ السلام) - (ایضاً صفحہ 9-8) کیرن آرم سٹرانگ ( Karen Armstrong) اپنی کتاب Muhammad - A Biography of the Prophet میں تحریر کرتی ہے کہ: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو بنیادی توحید پر مبنی روحانیت کے قیام کے لئے عملاً صفر سے کام کا آغاز کرنا پڑا۔جب آپ نے اپنے مشن کا آغاز کیا تو ناممکن تھا کہ کوئی آپ کو اپنے مشن پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا۔عرب قوم تو حید کے لئے بالکل تیار نہ تھی۔وہ لوگ ابھی اس اعلیٰ معیار کے نظریہ کے قابل نہ ہوئے تھے۔در حقیقت اس متشدد اور خوفناک معاشرہ میں اس نظریہ کو متعارف کروانا انتہائی خطر ناک ہوسکتا تھا اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) یقیناً بہت ہی خوش قسمت ہوتے اگر اس معاشرہ میں اپنی زندگی کو بچا پاتے۔در حقیقت محمد کی جان اکثر خطرہ میں گھری رہتی اور ان کا بچ جانا قریب قریب ایک معجزہ تھا، پر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی کامیاب ہوئے۔اپنی زندگی کے اختتام تک محمد (ﷺ)۔قبائلی تشدد کی پرانی روایت کا قلع قمع کر دیا اور عرب معاشرہ کے لئے لادینیت کوئی مسئلہ نہ رہا۔اب عرب قوم اپنی تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لئے تیار تھی۔(Karen Armstrong۔Muhammad - A Biography of the Prophet۔Harper Collins Publishers۔, NY۔p۔53-54 (1993)) 90