اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 89
سوال پیدا ہوتا ہے کہ کوئی اس بات کا کیسے اندازہ کرے کہ انسانی تاریخ پر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کس طرح اثر انداز ہوئے؟ دیگر مذاہب کی طرح اسلام نے بھی اپنے پیروکاروں کی زندگیوں پر ایک گہرا اثر چھوڑا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے عظیم مذاہب کے بانیوں کو اس کتاب میں اہم مقام دیا گیا ہے۔“ لکھتا ہے کہ: ایک اندازہ کے مطابق دنیا میں عیسائیوں کی تعداد مسلمانوں کی تعداد سے دو گنا ہے۔اس لحاظ سے محمد (ع) کو عیسی سے پہلے رکھنا شاید آپ کو عجیب لگے۔لیکن میرے اس فیصلہ کے پیچھے دو بڑی وجوہات ہیں۔پہلی وجہ یہ ہے کہ عیسائیت کے فروغ میں عیسی (علیہ السلام) کے کردار کی نسبت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا اسلام کے فروغ میں کہیں زیادہ اہم کردار تھا۔گو کہ عیسی (علیہ السلام ) ہی عیسائیت کے روحانی اور اخلاقی ضابطہ حیات کے موجب ہوئے مگر عیسائیت کو فروغ دینے کے حوالہ سے سینٹ پال نے بنیادی کردار ادا کیا۔عیسائیت کو موجودہ شکل دینے والا اور نئے عہد نامہ کے ایک بڑے حصے کو لکھنے والا سینٹ پال ہی تھا۔“ پھر لکھتا ہے: ” جبکہ مذہب اسلام اور اس میں موجود تمام اخلاقی و مذہبی اصولوں کے ذمہ دار محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تھے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اس نئے مذہب کو خود شکل دی اور اسلامی تعلیمات کے نفاذ میں بنیادی کردار ادا کیا۔علاوہ ازیں مسلمانوں کے مقدس صحیفہ یعنی قرآن جو کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بصیرت پر مشتمل ایک کتاب تھی کو بھی لکھنے وال محمد تھا۔“ کہتا ہے کہ "جس کے بارے میں وہ ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) کہتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن پر وحی کیا گیا۔قرآن کے ایک بڑے حصہ کو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی زندگی میں ہی نقل کر کے محفوظ کر لیا گیا تھا۔اور آپ کی وفات کے کچھ عرصہ بعد ہی اس کو مجموعہ کی شکل میں محفوظ کر لیا گیا۔اس لئے قرآن محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تعلیمات اور تصورات کی حقیقی عکاسی کرتا ہے اور ایک مکتبہ فکر 89