اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 66 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 66

99 66 ایک نمازی احمد مرتضی آف پٹنی نے کہا کہ ایسی حرکات کا جواب ایک پر امن اور پر مغز مباحثہ کی صورت میں ہی دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا : حضرت محمد ﷺ سے تمام مسلمان عشق کرتے ہیں اس بات کی ہمیں بچپن سے ہی تعلیم دی جاتی ہے کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو تمام انسانوں سے زیادہ محبوب رکھنا ہے۔ہمیں دوسروں کے حقوق کو تلف نہیں کرنا چاہیے۔ہر ایک کی آزادی اظہار کا دائرہ کا روہاں ختم ہو جاتا ہے جہاں دوسروں کے جذبات کی حد آ جاتی ہے۔جماعت احمدیہ کے افراد خود پاکستان جیسے متشد د اسلامی ممالک میں ظلم وستم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔کیونکہ وہ اپنے روحانی رہنما ( حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام ) کو اسلام میں ظاہر ہونے والا ایک نبی تسلیم کرتے ہیں جبکہ مسلمانوں کی اکثریت یہ عقیدہ رکھتی ہے کہ محمد ﷺ آخری نبی تھے۔۲۰۱۰ء میں اسی اخبار نے اس بات سے بھی پردہ اٹھایا تھا کہ جنوبی لندن میں سخت متعصب مذہبی افراد نے احمدیہ فرقہ کے لوگوں کے ساتھ کس طرح علی الاعلان اہانت آمیز اور امتیازی سلوک رکھا اور Tooting میں ان کے ذرائع معاش اور سیاسی امیدواروں کو نشانہ بنایا۔اسی سال میں لاہور میں دہشت گردوں نے ۹۳ احمد یوں کو قتل کر دیا جبکہ وہ ایک مسجد میں عبادت کر رہے تھے۔ان مقتولین میں Sispara Gardens, Southfields کے رہنے والے محمد اشرف بلال بھی شامل تھے جو اپنے کاروبار کے سلسلہ میں پاکستان گئے ہوئے تھے۔