اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 67
News Track India Mon, 24 September 2012 ANI آزادی اظہار کے نام پر تمام دنیا کا امن برباد نہ ہونے دیا جائے۔جماعت احمدیہ کے عالمی سربراہ جماعت احمدیہ پاکستان کے سربراہ نے فرمایا ہے کہ اسلام دشمن فلم کے حوالہ سے مسلمانوں کا غم و غصہ ہر لحاظ سے جائز ہے اسلام آباد ۲۴ ستمبر۲۰۱۲۔اے این آئی۔جماعت احمد یہ پاکستان کے سر براہ نے فرمایا ہے کہ اسلام دشمن فلم کے حوالہ سے مسلمانوں کا غم وغصہ ہر لحاظ سے جائز ہے تاہم انہوں نے پر تشد در عمل کی مذمت کی۔The Express Tribune حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کے بیان سے اقتباس درج کرتے ہوئے لکھتا ہے: پس یہ ان (یعنی غیر مسلموں) کی اسلام کے مقابل ہزیمت اور شکست ہے جو انکو آزادی خیال کے نام پر بیہودگی پر آمادہ کر رہی ہے۔“ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے کہا کہ دنیا میں موجود تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر اس فلم کے خلاف پر امن احتجاج کرنا چاہئے جس فلم نے تمام عالم اسلام میں شدید دکھ اور غم وغصہ کے جذبات کو انگیخت کیا ہے۔حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ آزادی رائے کے اظہار کی حدود کا تعین کیا جائے تاکہ لوگوں کے مذہبی جذبات کی حفاظت کی جاسکے۔انہوں نے متعدد ممالک میں دیکھے گئے پر تشد درد عمل کی شدید مذمت کی جن کے نتیجہ میں معصوم لوگوں کو جن میں بعض ممالک کے سفیر اور سفارتی عملہ کے ارکان بھی شامل تھے قتل کیا گیا۔(اے۔این آئی) 67