اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 65 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 65

ہم آنحضرت ﷺ کی شان میں ادنی ترین گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتے۔کیا اس بات کو آزادی رائے کا نام دیا جا سکتا ہے کہ کوئی آپ کے سامنے آپ کے باپ کی توہین کرے؟ آپ یقیناً اس قسم کی حرکت پر سخت رد عمل دکھا ئیں گے۔آپ نے دوسرے مذاہب کی تحقیر کو خلاف قانون قرار دیئے جانے کی بھی تجویز دی۔آپ نے فرمایا کہ پر تشدد مظاہرے کرنے والے یقیناً اسلام کی حقیقی تعلیم پر عمل نہیں کر رہے۔یہ سب کچھ قیادت کے فقدان کا نتیجہ ہے۔آپ نے مزید فرمایا : دو یہ مسلمان جس طرح احتجاج کر رہے ہیں یہ طریق درست نہیں ہے۔“ امریکہ میں تیار کی گئی فلم نے تمام اسلامی دنیا میں مسلمانوں کو خونی فساد پر اکسایا ہے۔پاکستان میں جمعہ ۲۱ ستمبر کو ہونے والے پر تشدد مظاہروں میں ۲۱ افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ہفتہ کے روز حکومت پاکستان کے ایک وزیر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھی امریکہ میں بنے والی اس فلم کے پروڈیوسر کوقتل کرے گا وہ اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دے گا اور مزید برآں اس نے دہشت گرد تنظیموں مثلاً القاعدہ اور طالبان سے بھی اس فلم بنانے والے کو جواس وقت روپوش ہے پکڑنے میں مدد طلب کی ہے۔صدر لجنہ اماءاللہ ناصرہ رحمان نے کہا کہ جماعت احمدیہ کو شدید دکھ پہنچا ہے اور آنحضرت اے کے پاکیزہ کردار کو دھبہ لگانے کی کوشش ایک انتہائی دل شکن فعل ہے۔ہمارے دل خون کے آنسورو رہے ہیں۔احتجاج کرنے والوں کے بارہ میں انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کا کام نہیں کہ وہ اس قسم کی شرارت کرنے والوں کو خود ہی سزا دیں بلکہ اس مسئلہ کے حل کے لیے لوگوں کو خدا سے دعا کرنی چاہیے اور معاملات کو اپنے ہاتھوں میں نہیں لینا چاہیے۔65