اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 6 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 6

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں 5 مئی 2008ء نیشنل مجلس عاملہ نائیجیریا کے ساتھ میٹنگ حضور انور نے نیشنل سیکرٹری تربیت سے فرمایا کہ نیشنل لیول پر اور لوکل لیول پر اصلاحی کمیٹیاں بنا ئیں۔اگر کوئی تربیتی کمیٹی قائم ہے تو کیا کام کرتی ہے۔با قاعدہ اصلاحی کمیٹیاں بنائیں۔سیکرٹری تربیت خود کمیٹی کا صدر ہوتا ہے۔اور اس کے ممبران میں مبلغ انچارج ،صدر انصار الله، صدر خدام الاحمدیہ، لجنہ کا نمائندہ اور جماعت کا ایک ممبر (جو اس کام کے لئے موزوں ہو ) شامل ہیں۔فرمایا یہ کمیٹیاں ہر جگہ بنا ئیں۔آپ بہت سے معاملے حل کر سکتے ہیں۔200805 الفضل انٹرنیشنل 11 جولائی 2008ء) مبلغین سلسلہ نائیجیریا کے ساتھ میٹنگ اصلاحی کمیٹی کے بارہ میں حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ یہ نہیں کہ معاملہ اٹھے تو پھر دیکھیں۔معاملہ سے پہلے حالات پر نظر ہونی چاہئے اور پتہ ہونا چاہئے کہ یہاں سے مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔معاملہ کو حد سے نکلنے سے پہلے اس کی اصلاح کرنا ضروری ہے۔حضور انور نے فرمایا: جو عہد یدار بددیانتی کرتے ہیں ان کو عہدوں سے فارغ کریں۔ان سے کوئی خدمت نہیں لینی۔مبلغ کا کام ہے کہ ان کی ے اب حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے انڈیا کیلئے امیرا اصدر ہی کو اصلاحی کمیٹی کا صدر مقر فرمایا ہے۔(6)