اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 7
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں اصلاح کریں۔ان کو اسلامی تعلیم بتائیں اور ان کی تربیت کریں۔معاملہ کو حد سے نکلنے سے پہلے اس کی اصلاح کرنا ضروری ہے۔7 جون 2006ء الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی 2008ء) نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمد یہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ حضور انور نے ایک تربیتی بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ اپنے اجلاسات اور مجالس کی باتوں کی حفاظت کیا کریں۔یہ بہت بنیادی بات ہے مجالس کی باتیں امانت ہوتی ہیں اس لئے ان کا پاس رکھنا چاہئے۔الفضل انٹرنیشنل 7 جولائی 2006ء) عہد یداران ہر بات سے صرف نظر نہ کیا کریں ہمیشہ مرض کی نشاندہی ہونے پر اسے فورا پکڑیں اور وہیں اس کا قلع قمع کریں۔عہد یداران ہر بات سے صرف نظر نہ کیا کریں بلکہ شروع میں ہی ہر برائی کو روکنے کی کوشش ہونی چاہئے اور ہرگز اسے پینے اور پھیلنے نہیں دینا چاہئے۔یا پھر کم از کم مجھے اس کی اطلاع کرنی چاہئے تا کہ میں خطبوں کے ذریعہ اس برائی کو روکنے کی کوشش کروں۔مرکزی اصلاحی کمیٹی بھی اس طرف توجہ دے اور یہی ہدایت تمام مقامی اصلاحی کمیٹیوں کو بھی بھجوائیں اور انہیں تاکید کریں کہ اس کی روشنی میں وہ اپنی جماعتوں میں جائزہ لیتے رہا کریں اور ہر اصلاح طلب (7)