اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 5 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 5

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں حاصل ہوا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا باوجود کوشش کے جن کا تعاون حاصل نہیں ہو سکا تو ان کی لسٹ مجھے بھجوائیں۔13 ستمبر 2005ء الفضل انٹرنیشنل 14 اکتوبر 2005ء) نیشنل مجلس عاملہ سویڈن کے ساتھ میٹنگ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا : آپ اپنی اصلاحی کمیٹی کو بھی Active کریں۔حضور انور نے فرمایا اصلاح کا کام بہت بڑا ہے۔کسی کی اصلاح کرنے میں ہرگز جھکنا نہیں چاہئے بلکہ چار ہزار دفعہ بھی کہنا پڑے تو کہیں۔نہ تھکنا ہے اور نہ مایوس ہونا ہے۔نرمی سے سمجھاتے چلے جانا ہے۔الفضل انٹر نیشنل 28 اکتوبر 2005ء) 9/جون 2006ء نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ ایک سوال کے جواب میں حضور انور نے فرمایا کہ لجنہ اپنی ایک اصلاحی کمیٹی بنا سکتی ہے جس کے ممبر نیشنل صدر لجنه ، صدر مقامی ، نائب صدر، سیکرٹری تربیت سینٹر نمبر لجنہ ہوں گی۔لیکن یہ کمیٹی صرف ان کیسز کو deal کر سکے گی جن کا تعلق لجنہ سے ہے۔فرمایا کہ بعض جگہوں پر لڑ کے بھی involve ہو جاتے ہیں ایسے معاملات بہر حال مرکزی اصلاحی کمیٹی میں جائیں گے۔الفضل انٹر نیشنل 7 / جولائی 2006ء) (5)