مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 168 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 168

کیونکہ مرشد کی مخالفت آثار سعادت کے برخلاف ہے اور اگر وہ اب مرشد سے عقوق اختیار کرتے ہیں اور عاق شدہ فرزندوں کی طرح مقابلہ پر آتے ہیں تو وہ تو فوت ہو گئے ان کی جگہ مجھے مخاطب کریں اور کسی آسمانی طریق سے میرے ساتھ فیصلہ کریں۔مگر پہلی شرط یہ ہے کہ اگر مُرشد کی ہدایت سے سرکش ہیں تو ایک چھپا ہوا اشتہار شائع کردیں کہ مَیں عبداﷲ صاحب کے کشف اور الہام کو کچھ چیز نہیں سمجھتا اور اپنی باتوں کو مقدم رکھتا ہوں۔اس طریق سے فیصلہ ہو جائے گا مَیں اس فیصلہ کے لئے حاضر ہوں۔جواب باصواب دو ہفتہ تک آنا چاہیے۔مگر چھپا ہوا اشتہار ہو۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی۔خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۱۵؍ دسمبر ۱۹۰۰ء (ملحقہ اربعین نمبر۴ مطبوعہ ۱۵؍دسمبر۱۹۰۰ء صفحہ ۲۳ تا ۲۸۔روحانی خزائن جلد۱۷ صفحہ ۴۵۹تا۴۶۷) بقیہ حاشیہ۔مرزا غلام احمد قادیانی نور آسمانی ہے اور اس طرح پر وہ میری تصدیق کریں اور آپ یہ الہام پیش کریں کہ موسیٰ ۱ ؎ نتواں گشت بتصدیق خرے چند۔اب آپ ہی بتلاویں کہ جو شخص اپنے ایسے مرشد کو گدھا قرار دے وہ کیسا ہے اور اس کا یہ الہام کس قسم کا ہے۔شرم ! شرم! شرم! منہ ۱؎ سہو کاتب معلوم ہوتا ہے دراصل لفظ عیسٰی ہو گا۔(ناشر)