مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 159 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 159

دعوت کرتا ہوں اور یہ لوگ ظن پر بھروسہ کر کے میرا انکار کر رہے ہیں۔ان کی نکتہ چینیاں بھی اسی غرض سے ہیں کہ کسی جگہ ہاتھ پڑ جائے۔اے نادان قوم!یہ سلسلہ آسمان سے قائم ہوا ہے۔تم خدا سے مت لڑو۔تم اس کو نابود نہیں کر سکتے۔اس کا ہمیشہ بول بالا ہے۔تمہارے ہاتھ میں کیا ہے ؟بجز ان چند حدیثوں کے جو تہتّر فرقوں نے بوٹی بوٹی کر کے باہم تقسیم کر رکھی ہیں۔رئویت حق اور یقین کہاں ہے؟ اور ایک دوسرے کے مکذّب ہو۔کیا ضرور نہ تھا کہ خدا کا حکم یعنی فیصلہ کرنے والا تم میں نازل ہو کر تمہاری حدیثوں کے انبار میں سے کچھ لیتا اور کچھ ردّ کر دیتا۔سو یہی اس وقت ہوا۔وہ شخص حَکَم کس بات کا ہے جو تمہاری سب باتیں مانتا جائے اور کوئی بات ردّ نہ کرے۔اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو۔اور اس سلسلہ کو بے قدری سے نہ دیکھو جو خدا کی طرف سے تمہاری اصلاح کے لئے پید اہوا۔اور یقینا سمجھو کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا اور کوئی پوشیدہ ہاتھ اس کے ساتھ نہ ہوتا تو یہ سلسلہ کب کا تباہ ہو جاتا اور ایسا مفتری ایسی جلدی ہلاک ہو جاتا کہ اب اس کی ہڈیوں کا بھی پتہ نہ ملتا۔سو اپنی مخالفت کے کاروبار میں نظر ثانی کرو۔کم سے کم یہ تو سوچو کہ شاید غلطی ہو گئی ہو اور شاید یہ لڑائی تمہاری خدا سے ہو۔اور کیوں مجھ پر یہ الزام لگاتے ہو کہ براہین احمدیہ کا روپیہ کھا گیا ہے۱؎ اگر میرے پر تمہارا کچھ حق ہے جس کاا یماناً تم مؤاخذہ کر سکتے ہو۔یا اب تک مَیں نے تمہارا کوئی قرضہ ادا نہیں کیا۔یاتم نے اپنا حق مانگا اور میری طرف سے انکار ہوا تو ثبوت پیش کر کے وہ مطالبہ مجھ سے کرو۔مثلاً اگر مَیں نے براہین احمدیہ کی قیمت کا روپیہ تم سے وصول کیا ہے تو تمہیں خدا تعالیٰ کی قسم ہے جس کے سامنے حاضر کئے جائو گے کہ براہین احمدیہ کے وہ چاروں حصے میرے حوالے کرو اور اپنا روپیہ لے لو۔دیکھو مَیں کھول کر یہ اشتہار دیتا ہوں کہ اب اس کے بعد اگر تم براہین احمدیہ کی قیمت کا مطالبہ کرو اور چاروں حصے بطور ویلیو پی ایبل میرے کسی دوست کو دکھا کر میری طرف بھیج دو اور مَیں ان کی قیمت بعد لینے ان چہار حصوں کے ادا نہ کروں تو میرے پرخدا کی لعنت۔اور اگر تم اعتراض سے باز نہ آئو اور نہ کتاب کو واپس کر کے اپنی قیمت لو تو پھر تم پر ۱؎ منشی الہٰی بخش صاحب نے جھوٹے الزاموں اور بہتان اور خلاف واقعہ کی نجاست