مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 160 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 160

خدا کی لعنت ہو۔اسی طرح ہر ایک حق جو میرے پر ہو ثبوت دینے کے بعد مجھ سے لے لو۔اب بتلائو اس سے زیادہ مَیں کیا کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی حق کا مطالبہ کرنے والا یوں نہیں اُٹھتا تو مَیں بقیہ حاشیہ۔سے اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو ایسا بھر دیا ہے جیسا کہ ایک نالی اور بدررو گندی کیچڑسے بھری جاتی ہے یا جیسا کہ سنڈاس پاخانہ سے۔اور خدا سے بے خوف ہو کر میری عزت پر افترا کے طور پر سخت دشمنوں کی طرح حملہ کیا ہے۔وہ یقینا سمجھ لیں کہ یہ کام انہوں نے اچھا نہیں کیا اور جو کچھ انہوں نے لکھا ہے ان گالیوں سے زیادہ نہیں جو حضرت موسیٰ کو دی گئیں اور حضرت مسیح کو دی گئیں۔اور ہمارے سیّد صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئیں۔افسوں انہوں نے آیت ۱؎کے ویل کے وعید سے کچھ بھی اندیشہ نہیں کیا اورنہ انہوں نے آیت  ۲؎ کی بھی کچھ پروا کی۔وہ بار بار میری نسبت لکھتے ہیں کہ مَیں نے ان کو تسلّی دے دی کہ آپ کے افترا کی وجہ سے کسی انسانی عدالت میں آپ پر نالش نہیں کروں گا بلکہ میں خدا کی عدالت میں بھی نالش نہیں کرتا۔لیکن چونکہ آپ نے محض جھوٹے اور قابل شرم الزام میرے پر لگائے ہیں اور مجھے ناکردہ گناہ دُکھ دیا ہے اس لئے مَیں ہر گز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب تک کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری کر کے آپ کا کاذب ہونا ثابت نہ کر دے۔اَلَا اِنَّ لَعْنَۃَ اللّٰہِ عَلَی الْکَاذِبِیْنَ۔اسی کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو ۱۱؍ دسمبر ۱۹۰۰ ء روز پنج شنبہ کو یہ الہام ہوا۔بر مقام فلک شدہ یا رب۔گر امیدے دہم مدارعجب بعد ۱۱۔انشاء اللہ تعالیٰ۔مَیں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال۔مگر بہرحال ایک نشان میری بریّت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہو گا جو آپ کو سخت شرمندہ کرے گا۔خدا کے کلام پر ہنسی نہ کرو۔پہاڑ ٹل جاتے ہیں۔دریا خشک ہو سکتے ہیں۔موسم بدل جاتے ہیں مگر خدا کا کلام نہیں بدلتا جب تک پورا نہ ہو لے۔اور منکر کہتا ہے کہ فلاں پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔اے سخت دل خدا سے شرم کر ،وہ تمام پیشگوئیاں پوری ہو گئیں اور یہ زمانہ نہیں گذرے گا۔جب تک باقی ماندہ حصہ پورا نہ ہو جائے۔اب تک سو۱۰۰ سے زیادہ پیشگوئیاں دنیا نے دیکھ لیں۔کیوں حیا کو ترک کرتے اور انصاف کو چھوڑتے ہو۔منہ ۱؎ الھمزۃ : ۲ ۲؎ بنی اسراء یل : ۳۷