مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page ix
دفعہ اشاعت کا انتظام کرنے کی سعادت پارہی ہے اور حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اس ارشاد کے تحت کہ عربی اور فارسی زبان میں جو اشعار و عبارات ہیں ان کا ترجمہ اردو زبان میں دے دیا جائے۔جملہ عبارتوں کے تراجم دے دیئے گئے ہیں تا قارئین کے لئے سہولت اور افادہ کا موجب ہو۔اس مجموعہ میں تین اشتہارات نمبر ۱۱۹-۱۵۶-۲۹۵ جو پہلے دستیاب نہیں ہوئے تھے یا کسی وجہ سے اشتہارات میں شامل نہیں ہو سکے تھے انہیں نئے ایڈیشن میں شامل کیا جارہا ہے۔مجموعہ اشتہارات جو ایڈیشن دوم میں دو جلدوں میں تھے اور جلد کی ضخامت زیادہ ہونے کی وجہ سے بھاری ہو چکی تھی ان کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی روشنی میں حسب سابق تین جلدوں میں کر دیا گیا ہے تا کتاب کو ہاتھ میں لے کر پڑھنا آسان ہو۔اس مطبوعے کی تیاری و تکمیل کے مختلف مراحل پر جن احباب کرام کا محنت اور شوق شامل رہا اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے اور اپنے فضلوں سے نوازے اور پڑھنے والوں کو اس علمی خزانہ سے استنفاضہ کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خاکسار خالد مسعود ۲۰۱۸ء ناظر اشاعت