مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page x
پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فرستادہ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے اپنی ساری زندگی اشاعت و تبلیغ اسلام کے جہاد میں صرف کی اور اس مقصد کے لئے آپ نے نہ صرف کثیر تعداد میں کتب تصنیف فرما ئیں بلکہ اشتہارات و تقاریر کے ذریعہ بھی خدمت اسلام کے اس فریضہ کا حق ادا فرمایا۔حضور علیہ السلام کی جملہ تصانیف کو روحانی خزائن کی تئیس جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا جا چکا ہے۔اسی طرح آپ کے پر معارف کلمات و تقاریر و مجالس علم و عرفان کو ملفوظات کی دس جلدوں میں ، جبکہ آپ کے تحریر فرمودہ اشتہارات کو مجموعہ اشتہارات کے عنوان سے تین جلدوں میں تیار کیا گیا ہے۔اللہ تعالی کے فضل سے سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات کی روشنی میں نظارت اشاعت ربوہ نے علوم و فیوض روحانی سے لبریز اس لٹریچر (روحانی خزائن، ملفوظات اور مجموعہ اشتہارات ) کے نئے ایڈیشن تیار کئے ہیں جن کی اب سید نا حضور اقدس کی منظوری سے یہاں انگلستان سے بھی طباعت کی جارہی ہے تا کہ بیرون ممالک میں قائم جماعتوں کی بھی علمی وروحانی تشنگی دور ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام نے بارہا ان بیش بہا علوم کو پڑھنے اور پھیلانے کی نصیحت فرمائی ہے۔اللہ کرے کہ ہم سب ان سے کما حقہ فائدہ اٹھانے والے ہوں۔آمین منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف جون 2018ء