مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page viii
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی حیاۃ مبارکہ میں ۱۸۷۸ء سے مختلف مواقع پر حسب ضرورت اشتہارات کا یہ سلسلہ جاری فرمایا جو آپ کے وصال تک جاری رہا جو اسلام کی فتح اور غلبہ کی رفیع الشان مہم کے اس محاذ پر نہایت مؤثر اور کارگر کارروائی ثابت ہوئی۔ان اعلانات واشتہارات میں حضور علیہ السلام نے عیسائی پادریوں ہندو منادوں اور علماء اسلام اور عوام الناس کو مخاطب فرمایا ہے اور اسلام کی عظمت اور برتری اور رفعت شان اور حقیت نبوت محمدیہ کا بھر پورا ظہار کیا اور ہر مد مقابل کو مقابلہ کے لئے للکارا۔تھک گئے ہم تو انہیں باتوں کو کہتے کہتے ہر طرف دعوتوں کا تیر چلایا ہم نے آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے حضرت اقدس کے اشتہارات و اعلانات کو حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے ابتداء یکجا کرنے کی خدمت کا آغاز فرمایا تھا لیکن یہ پایہ کھیل کونہ پہنچ سکا۔تاہم بعد ازاں حضرت میر قاسم علی صاحب نے جو اشتہارات میسر ہو سکے ان کو یکجا کر کے تبلیغ رسالت کے نام سے دس جلدوں میں شائع کیا۔تقسیم ملک کے بعد محترم مولوی عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مجموعہ اشتہارات کے عنوان سے ان اشتہارات کو تین جلدوں میں اکٹھا کر کے الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ کے زیر انتظام زیور طبع سے آراستہ کیا۔احمد یہ صد سالہ جو بلی ۱۹۸۹ء کے موقعہ پرلندن سے اس ایڈیشن کا ری پرنٹ طبع ہوا تھا۔نظارت اشاعت نے اس دوران میں بعض مزید اشتہارات جو دریافت ہوئے ان کو شامل کر کے مجموعہ اشتہارات کا ایڈیشن دوم شائع کیا اوراس مواد کو جو تین جلدوں پر مشتمل تھا وجلدوں میں منقسم کر دیا۔خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت اور اجازت سے نظارت اشاعت مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تیسری