مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 66
مجموعہ اشتہارات جلد دوم وغیرہ کے لحاظ سے نہیں بلکہ ایسے مصارف کے لحاظ سے ہے جو ہمیں اس تحقیق اور تفتیش میں پیش آئے۔اور اس کتاب کے ساتھ جابجا ہر یک موقعہ مناسب کے نقشے بھی شامل ہیں۔اور انگریزی تحقیقاتوں کا خلاصہ انگریزی زبان میں آخر کتاب کے شامل کیا گیا ہے۔اور بہت سے ایسے حقائق و معارف اس میں درج ہیں کہ طالب حق لوگوں کے لیے بے بہا جواہرات کے حکم میں ہیں۔اور ایک باب میں بابا نانک صاحب کی وہ کرامات بیان کی گئی ہیں۔جن سے اُن کی قبولیت کا ثبوت ملتا ہے۔مگر شاید سکھ صاحبان اس بات کے سننے سے خوش نہ ہوں گے کہ میں نے بابا نانک صاحب کے مذہب کے بارے میں ان سے اتفاق نہیں کیا۔اس کی وجہ یہی تھی کہ کامل تحقیقات نے جس طرف مجھے کھینچا، اضطراری طور پر اسی طرف مجھے جانا پڑا۔مگر با این ہمہ مجھے بار بار اپنی کتاب میں اقرار کرنا پڑا ہے کہ در حقیقت بابا نانک صاحب ان منتخب لوگوں میں سے تھے جن کی زندگی کو عنایت الہی اپنے لیے خاص کر لیتی ہے۔اور اس پاک گروہ میں سے تھے جن کے دلوں میں محبت الہی یوں بھر جاتی ہے جیسے اک شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔چنانچہ میں نے بابا صاحب کے رُوحانی کمالات کی نسبت ایسی عمدگی اور خوبی اور صفائی سے مدلل بیانوں کا جلوہ دکھلایا ہے کہ اگر آدمی نہایت درجہ کا نجی نہ ہو تو ضرو اس کو اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ بیانات صحیح ہیں۔اور آریہ دھرم میں ویدوں کی تعلیم کا نمونہ دکھلا یا گیا ہے اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے ہر یک امر میں صحت نیت اور نتائج تحقیق سے کام لیا ہے۔اور بلاشبہ میری یہ کتاب اُن لوگوں کے لیے چشمہ آب حیات کا حکم رکھتی ہے جو سچائی کے طالب ہوں۔المشـ ( مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان) خاکسار غلام احمد ۱۵/ نومبر ۱۸۹۵ء ـشهر یہ اشتہار ۲۲x۲۰ کے ایک صفحہ پر ہے) تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۴۸، ۴۹)