مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 65 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 65

مجموعہ اشتہارات ۱۴۱ جلد دوم اشتہار کتاب ست بچن و آریہ دھرم واضح ہو کہ پہلے اس سے جس قدر اشتہار کتاب ست بچن اور آر یہ دھرم کی نسبت شائع ہوئے تھے وہ اس وقت لکھے گئے تھے کہ جبکہ ابھی کتاب موصوف تمام و کمال چھپی نہیں تھی اور ہمارا خیال تھا کہ شاید تین یا چار جزو تک اس کتاب کی ضخامت ہو جائے گی۔سواسی خیال سے قیمت تھوڑی رکھی گئی تھی لیکن بعد میں کتاب ست بچن بوجہ طرح طرح کی نادر اور عجیب تحقیقاتوں کے بہت بڑھ گئی۔اور دونوں کتابوں کی ضخامت دو سو صفحہ سے بھی زیادہ ہو گئی۔اور بابا نانک صاحب کی صحیح صحیح سوانح کے متعلق بڑی محنت ہمیں اُٹھانی پڑی اور اپنے دوستوں کو تحقیقات موقعہ کے لیے دُور و دراز فاصلہ کے شہروں میں بھیجنا پڑا۔اور بعض سفر ہم نے معہ اپنی جماعت کے خود بھی کئے۔اس لیے ست بچن کی تالیفات میں اس قدر مالی خرچ بڑھ گیا کہ اگر ہم فی نسخہ پانچ روپیہ بھی قیمت رکھتے تو اُن مصارف اور جدو جہد کے مقابل پر یہ قیمت بہت تھوڑی تھی لیکن ہم نے عوام کے فائدہ کے لیے ایک ادنی قیمت یعنی ڈیڑھ روپیہ قیمت مقرر کر دی ہے اور پھر زیادہ تر یہ رعایت بھی دی گئی کہ یہ قیمت دونوں رسالوں ست بچن اور آر یہ دھرم کی ہے، مگر یادر ہے کہ اگر ایسے سکھ صاحبان جو والی ریاست یا معزز جا گیر دار یا امراء اور کرسی نشینوں میں سے ہیں یا وہ تمام صاحبان جو معز ز عہدوں پر یا والی ملک ہیں۔اس کتاب کو خریدنا چاہیں تو کسی صورت میں پانچ روپیہ سے کم نہیں لیے جائیں گے کیونکہ یہ قیمت چھپائی اور کاغذ ے نوٹ۔کتاب ست بچن اور آریہ دھرم ایک ہی جلد میں ہے۔علیحدہ علیحدہ فروخت نہیں ہوگی۔منہ