مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 544
مجموعہ اشتہارات ۵۴۴ جلد دوم ہی ان کا جینا ہو اور قادیان میں ہی مرنا۔اور مجھے اس سے بہت خوشی ہے کہ ایک اور جوان صالح خدا تعالیٰ کے فضل کو پا کر ہماری جماعت میں داخل ہوا ہے یعنی حتی فِی اللہ مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے پلیڈر۔میں اُن کے آثار بہت پاتا ہوں۔اور وہ ایک مدت سے اپنے دنیائی کاروبار کا حرج کر کے خدمت دین کے لئے قادیان میں مقیم ہیں اور حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب حقائق معارف قرآن شریف سُن رہے ہیں۔اور مجھے یقین ہے کہ میری فراست اس بات میں خطا نہیں کرے گی کہ جوان موصوف خدا تعالیٰ کی راہ میں ترقی کرے گا اور یقین ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تقویٰ اور محبت دین پر ثابت قدم رہ کر ایسے نمونے دکھائے گا جو ہم جنسوں کے لئے پیروی کے لائق ہوں گے۔اے خدا ایسا ہی کر آمین ثم آمین۔اور بھی کئی دوست مخلص انگریزی خوان ہیں جیسے عزیزی مرزا ایوب بیگ صاحب برادر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب بی۔اے اور خواجہ جمال الدین صاحب بی۔اے اور مولوی شیر علی صاحب بی۔اے، ان سب پر مجھے نیک ظن ہے۔خدا اس ظن کو بحال رکھے اور یہ لوگ اپنے وقتوں پر خدمات میں مستعد ہیں۔اور میرے خیال میں مولوی شیر علی غریب طبع نیک مزاج اور حلیم اور سلامت طبع مولوی محمد علی صاحب سے مشابہ ہیں اور ایسی جگہ قادیان میں رہتے ہیں۔اور وہ گروہ مخلص جو ہماری جماعت میں سے کارو بارتجارت میں مشغول ہیں ان میں ایک حتی فِی اللہ سیٹھ عبدالرحمن صاحب تاجر مدراس قابل تعریف ہیں اور انہوں نے بہت سے موقعہ ثواب کے حاصل کئے ہیں۔وہ اس قدر پُر جوش محبّ ہیں کہ اتنی دور رہ کر پھر نزدیک ہیں اور ہمارے سلسلہ کے لنگر خانہ کی بہت سی مدد کرتے ہیں اور ان کا صدق اور ان کی مسلسل خدمات جو محبت اور اعتقاد اور یقین سے بھری ہوئی ہیں تمام جماعت کے ذی مقدرت لوگوں کے لئے ایک نمونہ ہیں۔کیونکہ تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں۔وہ ایک سو روپیہ 1++ ماہواری بلا ناغہ بھیجتے ہیں اور آج تک کئی دفعہ پانسور و پیہ تک یکمشت محض اپنی محبت اور اخلاص کے لے وہ تمام کتا ہیں جو انگریزی میں ترجمہ ہو کر ہماری طرف سے نکلتی ہیں ان کا ترجمہ مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے ہی کرتے ہیں۔منہ