مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 535
مجموعہ اشتہارات ۵۳۵ ۲۱۲ جلد دوم اشتہار اپنی جماعت کے نام اور نیز ہر ایک رشید کے نام جو خواہشمند ہو ہماری جماعت میں اول درجہ کے مخلص دوستوں میں سے مولوی علی صاحب ایم۔اے ہیں جنہوں نے علاوہ اپنی لیاقتوں کے ابھی وکالت میں بھی امتحان پاس کیا ہے اور بہت سا اپنا حرج اُٹھا کر چند ماہ سے ایک دینی کام کے انجام کے لئے یعنی بعض میری تالیفات کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لئے میرے پاس قادیان میں مقیم ہیں۔اور یقین ہے کہ جب وہ بعد فراغت اس کام کے اپنے کام وکالت پر جائیں گے تو کسی قریب ضلع میں ہی کام شروع کریں گے۔اور میں اس مدت میں یعنی جب سے کہ وہ میرے پاس ہیں ظاہری نظر سے اور نیز پوشیدہ طور پر اُن کے حالات کا اخلاق اور دین اور شرافت کے رُو سے تجسس کرتا رہا ہوں۔سوخدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں نے اُن کو دینداری اور شرافت کے ہر پہلو میں بھی نہایت عمدہ انسان پایا ہے۔غریب طبع با حیا نیک اندرون پر ہیز گار آدمی ہے۔اور بہت سی خوبیوں میں رشک کے لائق ہے ان دنوں میں ان کو شادی کی ضرورت ہے عمر تخمینا چوبیس برس کے قریب ہوگی۔خاندان کے زمیندار شریف اور موضع مرار علاقہ ریاست کپورتھلہ کے باشندے ہیں۔پہلے بھی میں نے اُن کے لئے اپنی جماعت میں تحریک لے کی ا جن صاحبوں نے پہلے اشتہار کے وقت اس بارہ میں اپنے خط بھیجے تھے وہ خط محفوظ نہیں رہے لہذا ان کو بھی چاہیے کہ دوبارہ اطلاع دیں۔منہ