مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 536 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 536

مجموعہ اشتہارات ۵۳۶ جلد دوم تھی مگر بعض وجوہ کے سبب اُس وقت اس کام کی انجام دہی میں معذوری پیش آئی۔اور اب وہ وقت ہے کہ بخیر و خوبی وہ کام کیا جائے۔لہذا دوبارہ یہ اشتہار جاری کیا گیا۔میرے نزدیک جہاں تک مجھے علم ہے ہماری جماعت کا ایسا انسان یا کوئی اور شخص بہت ہی خوش قسمت ہو گا جس کی لڑکی یا ہمشیرہ کا رشته مولوی صاحب موصوف سے ہو جائے گا۔یہ بات ظاہر ہے کہ ایسے ہونہار لڑکے جو ہمہ صفت موصوف ہوں اور بہر طرح لائق اور معزز درجہ کے آدمی تلاش کرنے سے نہیں ملتے اور لوگ اکثر دھوکہ کھا لیتے ہیں اور اپنی لڑکیوں پر ظلم کرتے ہیں چاہیے کہ ہر ایک صاحب بہت جلد مجھے اطلاع دیں۔اور یہ بات ضروری ہے کہ لڑکی علاوہ شکل صورت خدا داد کے سنجیدگی اور عورتوں کی ضرورت کے موافق علم اور لیاقت سے کافی بہرہ رکھتی ہو۔زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔والسلام المشتهـ خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۹ راگست ۱۸۹۹ء سمعا (مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان- تعداد ۲۰۰) تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۴۷ تا ۴۸)