مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 117
مجموعہ اشتہارات 112 جلد دوم تفسیر محض ان پادری صاحبوں کی امداد کے لیے لکھی گئی ہے کہ جو اب تک انجیل کو وہ مرتبہ دیتے ہیں جو قرآن مجید کو دینا چاہیے تھا۔مگر ہم اس جگہ پادری فتح مسیح صاحب متعین فتح گڑھ ضلع گورداسپورہ کا شکر ادا کرنے سے رہ نہیں سکتے۔جنہوں نے بڑے اصرار سے اس تفسیر کے لکھنے کے لیے ہمیں آمادہ کیا۔ہاں اس شکر کے کسی قدر پادری عماد الدین صاحب بھی حصہ دار ہیں جنہوں نے ترجمہ قرآن شریف لکھ کر ہمیں اس بات کے لیے توجہ دی کہ تاہم ان پر ظاہر کریں کہ تفسیر لکھنا اس کو کہتے ہیں۔افسوس که پادری عماد الدین صاحب نے اپنی بے اصل تالیفات میں عمر ہی ضائع کی۔اب چاہیے کہ اس تفسیر کو خرید کر کے بہت محبت اور پیار سے پڑھیں۔بلکہ ہم پادری ٹھاکر داس صاحب اور پادری صفدر علی صاحب اور ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب اور پادری طامس ہاول صاحب اور اس تفسیر کے اصل موجب پادری فتح مسیح صاحب کو بھی صلاح دیتے ہیں کہ وہ ضرور اس تفسیر مقدس کو اس کے چھپنے کے بعد منگوا ئیں اور خدائے تعالیٰ سے دُعا مانگ کر غور سے پڑھیں کہ وہ بلاشبہ ان کو ایک سچے معلم کی طرح رُوح اور راستی کا سبق دے گی اور بہت سی تاریکیوں سے نکال دے گی۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۲۶ جنوری ۱۸۹۶ء المشتهر خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور یہ اشتہار " کے ایک صفحہ پر درج ہے) تبلیغ رسالت جلد ۵ صفحه ۱۳ تا ۱۵) مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان شیخ بطال محمد حسین بطالوی جو اہل قبلہ کو کافر کہنے سے باز نہیں آتا۔اب اس تفسیر کے شائع ہونے سے پہلے اسی انجیل کی تفسیر لکھے تا اس کی علمی اور ایمانی قوت معلوم ہو۔ورنہ ایسی لیاقت قابل شرم ہے جیسا کہ اس نے عیسائیوں کے مباحثہ کی نسبت ہمارے پندرہ دن فی البدیہ تقریر پر ہماری ہی باتیں چورا چورا کر ڈھائی برس میں گھر میں بیٹھ کر نکتہ چینی کا مضمون طیار کیا اور مر مر کر اور دوسروں سے مدد لے کر ہمارے پندرہ دن کی جگہ میں مہینے خرچ کئے۔منہ