مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 338 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 338

میری نظر میں صرف یہ ایک فرضی نام ہے جس کا میرے خیال میں خارج میں وجود ہی نہیں تو اس کے حق میں سخت گوئی محض ایک فرضی نام کے حق میں سخت گوئی ہے۔ہاں سخت گوئی آپ نے کی ہے سو میں آپ کے اس ترک ادب اور لعن طعن اور سبّ اور شتم کو خدا تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔فقط راقم مرزا غلام احمد مکرر واضح رہے کہ اب اتمام حجت کر دیا گیا۔آئندہ ہماری طرف ایسی پُرتعصّب تحریریں ہرگز ارسال نہ کریں۔جب یہ تحریریں چھپ جائیں گی منصف لوگ خود معلوم کرلیں گے کہ کس کی بات انصاف پر مبنی ہے اور کس کی سراسر ظلم اور تعصب سے بھری ہوئی ہے۔میرزا غلام احمد۔۹؍ مئی ۱۸۹۲ء۔۱۱ عید الفطر ۱۳۰۰ھ (مطبوعہ پنجاب پریس سیالکوٹ) یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے جو ضمیمہ پنجاب گزٹ سیالکوٹ مورخہ ۱۴؍ مئی ۱۸۹۲ء میں طبع ہوا ہے۔(مرتب) (تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحہ ۹۸ تا ۱۰۳)