مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 267
اشتہار نور الابصار صداقت آثار عیسائی صاحبوں کی ہدایت کے لیے یَآاَیُّھَا الْمُتَنَصِّرُوْنَ مَاکَانَ عِیْسٰی اِلَّا عَبْدٌ مِّنْ عِبَادِ اللّٰہِ قَدْ مَاتَ وَدَخَلَ فِی الْمَوْتٰی فَـلَا تَحْسَبُوْہُ حَیًّا بَلْ ھُوَ مَیِّتٌ وَلَا تَعْبُدُوْا مَیِّتًا وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۔اے حضرات عیسائی صاحبان! آپ لوگ اگر غور سے اس کتاب ازالہ اوہام کو پڑھیں گے تو آپ پر نہایت واضح دلائل کے ساتھ کھل جائے گا کہ درحقیقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اب زندہ موجود نہیں ہیں بلکہ وہ فوت ہو چکے اور اپنے فوت شدہ بزرگوں میں جاملے۔ہاں وہ روحانی زندگی جو ابراہیم کوملی، اسحاق کو ملی، یعقوب کو ملی، اسمٰعیل کو ملی اور بلحاظ رفع سب سے بڑھ کر ہمارے سیّد ومولیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کوملی۔وہی زندگی بلا تفاوت حضرت عیسیٰ کو بھی ملی۔اس بات پربائبل سے کوئی دلیل نہیں ملتی کہ مسیح ابن مریم کوکوئی انوکھی زندگی ملی۔بلکہ اس زندگی کے لوازم میں تمام انبیاء شریک مساوی ہیں۔ہاں باعتبار رفع کے اقرب الی اللہ مقام ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔سو اے حضرات عیسائی صاحبان ! آپ لوگ اب ناحق کی ضد نہ کریں۔مسیح ایک عاجز بندہ تھا جو فوت ہوگیا اور فوتشدہ لوگوں میں جاملا۔آپ لوگوں کے لئے یہی بہتر ہے کہ خدا تعالیٰ سے ڈریں اور ایک عاجز مخلوق کو خدا کہہ کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں آپ لوگ ذرہ سوچیں کہ مسیح اس دوسرے عالم میں اَوروں سے کس