مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 266 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 266

ہیں کہ میں نے سچے دل سے پانچ برس اپنی عمر میں سے آپ کے نام لگا دئیے ہیں۔خدا تعالیٰ میری عمر میں سے کا ٹ کر آپ کی عمر میں شامل کردے سو خدا تعالیٰ اس ایثارکی جزا اُن کو یہ بخشے کہ اُن کی عمر دراز کرے۔انہوں نے اوراخویم مولوی ظہور علی صاحب اور مولوی غضنفر علی صاحب نے نہایت اخلاص سے دس دس روپیہ ماہواری چندہ دینا قبول کیا ہے اور بہتّر۷۲ روپیہ امداد کے لئے بھیجے ہیں۔جَزَاہُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَآئِ۔وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی نَبِیِّنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَجَمِیْعِ عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ۔راقم خاکسار غلام احمداز لودہیانہ۔محلہ اقبال گنج (یہ اشتہار ازالہ اوہام حصہ دوم بار اوّل مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر کے صفحہ ۹۴۴،۹۴۵ پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۶۲۳ ، ۶۲۴)