مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 268
بات میں زیادہ ہے۔کیا انجیل اس بات کی گواہی نہیںدیتی کہ ابراہیم زندہ ہے؟ بلکہ لعاذربھی؟ پھر مسیح لعاذر سے اپنی زندگی میں کس بات میں زیادہ ہے۔اگر آپ لوگ تحقیق سے نوشتوں کو دیکھیں تو آپ کو اقرارکرناپڑے گا کہ کسی بات میں زیادہ نہیں۔اگر آپ لوگ اس بار ہ میں میرے ساتھ بحث کرنا چاہیں تو مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اس بحث میں مغلوب ہونے کی حالت میں حتی الوسع اپنے ہر یک تاوان کو جو آپ لوگ تجویز کریں دینے کو طیّارہوں بلکہ اپنی جان بھی اس راہ میں فداکرنے کو حاضر ہوں۔خداوند کریم نے میرے پر کھول دیا ہے کہ درحقیقت عیسیٰ بِن مریم فوت ہوگیااور اب فوت شدہ نبیوں کی جماعت میںداخل ہے۔سو آؤ دین اسلام اختیار کرو۔وہ دین اختیار کرو جس میں حَیٌّ لَا یَمُوْت کی پرستش ہورہی ہے نہ کسی مردہ کی۔جس پر کامل طورپر چلنے سے ہر یک محبِّ صادق خود مسیح ابن مریم بن سکتا ہے۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر غلام احمد قادیانی ۳؍ ستمبر ۱۸۹۱ء (یہ اشتہار ازالہ اوہام حصہ دوم بار اوّل مطبوعہ ریاض ہند امرتسر کے صفحہ ۹۴۶تا۹۴۸ پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۶۲۶)