مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 240
حَامِدًا وَ مُصَلِّیًا اشتہار بمقابل پادری صاحبان ۔۱؎ ۔۲؎ ۔۔۳؎ خدا تعالیٰ ان آیات مندرجہ عنوان میں حضرت مسیح ابن مریم اور ان تمام انسانوں کو جو محض باطل اور ناحق کے طور پر معبود قرار دیئے گئے تھے، مار چکا۔درحقیقت یہ ایک ہی دلیل مخلوق پر ستوں کے ابطال کے لیے کروڑ دلیل سے بڑھ کر ہے کہ جن بزرگوں یا اور لوگوں کو وہ خدا بنائے بیٹھے ہیں وہ فوت ہو چکے ہیں اور اب وہ فوت شدہ ہیں زندہ نہیں ہیں۔اگر وہ خدا ہوتے تو ان پر موت وارد نہ ہوتی۔یقینا سمجھنا چاہیے کہ وہ لوگ جو ایک عاجز انسان کو اِلٰہُ الْعَالَمِیْنَ قرار دیتے ہیں۔وہ صرف ایک ہی ثبوت ہم سے مانگتے ہیں کہ ہم ان کے اس معبود کا مُردہ ہونا او ر اموات میں داخل ہونا ثابت کر دیں۔کیونکہ کوئی دانا ۱؎ المائدۃ:۸۳ ۲؎ محمد:۲۰ ۳؎ النحل: ۲۱،۲۲