ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 72
دل پر مہر کردیتا ہے۔پھر نہ وہ حق کے شنوا رہتے ہیں نہ بینا۔افشائے نفاق فرمایا۔دنیا میںنفاق بہت پھیل رہا ہے مردوں میں، عورتوں میں بے حد نفاق ہے اس وجہ سے عمدہ فیصلہ نہیں ہوتا۔منافق کی نو نشانیاں فرمایا۔منافق کی نو نشانیاں ہیں۔جھوٹ۱ بولے، وعدہ ۲خلافی کرے، خیانت ۳کرے، گندی گالیاں۴ نکالنے والا، معاہدہ کر۵کے غداری کرنے والا، عشاء کی۶ نماز میں سستی، صبح کی۷ نماز میں سستی، عصر کی ۸نماز میں سستی کرنے والا، چندہ نہ د۹ینے والا نہ دلانے والا بلکہ دوسرے کو روکنے والا۔منافق کی مثال مکھی سے فرمایا۔منافق کی مثال مکھی کی طرح ہے یعنی وہ شہد پر بھی بیٹھتی ہے اور پاخانہ پر بھی مگر اس کا تعلق کسی سے نہیں ہوتا یہی حال منافق کا ہوتا ہے۔ناصحین کی تین اقسام فرمایا۔ناصح تین قسم کے ہوتے ہیں۔اوّل۔منافق وہ جو کسی کا مذاق ہوجیسا کسی کا مذاق ہو وعظ کرتے ہیں۔ہمارے پرانے وطن بار کی طرف چوری چھڑانے کا وعظ نہیں کریں گے۔دوم۔خود بے عمل دوسروں کو بتانا۔سوم۔حق کہنے والا خود حق پر عامل مگر اس پر لوگ اعتبار کرتے نہیں اور کوئی نہ کوئی اعتراض کردیتے ہیں۔تم نیکی سنانے والے پر اعتراض نہ کیا کرو۔یہ بھی قدر کرو کہ نیکی بتاہَے۔اعتراض کر کے اپنے آپ کو گناہگارنہ بناؤ۔گھروں میں داخل ہونے پر سلام فرمایا۔جب گھروں میں داخل ہو السلام علیکم ضرور کہہ لیا کرواس سے برکتیں نازل ہوتی ہیں۔سبت کے معانی فرمایا۔سبت آرا م کو بھی کہتے ہیں اور ہفتہ کو بھی مگر آرام ملنے سے تو خدا بھول