ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 73 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 73

جاتا ہے۔غریبی بھی شامت ہے کہ نیک اعمال کی فراغت نہیں ملتی مگر میں نے اکثر دیکھا ہے کہ ادھر جمعہ آیا اور ادھر عورتوں نے اپنے دکھ بیان کرنے شروع کئے کہ نئے کپڑے ہوں، وہ چیز ہو، یہ ہو تو مجلس میں بیٹھنے کے قابل ہوں۔……………… کتاب کی اشاعت کے متعلق نصیحت میرے احباب کو معلوم رہے کہ حضور امیر المومنینؓ کی سوانح کی تسوید و تسطیر و ترتیب کا کام الحمدللہ بہت کچھ ہوچکا ہے۔ایک روزمیں( اکبر شاہ خان نجیب آباد آپ کی سوانح لکھنے کی غرض سے حسب معمول کا غذ اور پنسل لے کر خدمت میں حاضرہوا تو فرمایا کہ آپ کا اشتہار بدر میں میں نے پڑھا کہ ہم کتاب کو آگرہ یا کانپور میں ایسا اچھا چھپوائیں گے … گویا آپ کتاب کو بت بنانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔اتنے بڑے اہتمام کی کیا ضرورت ہے۔پھر فرمایا۔اب صرف قادیان کے حالات رہ گئے ہیں ان کو سب جانتے ہیں کسی سے پوشیدہ نہیں خیر ہم وہ بھی لکھوادیں گے مگر ابھی چند روز صبر کرو۔تعطیلات کے فوائد درمیان میں تعطیل بھی ضروری ہے۔دیکھو لڑکوں کو سالانہ چھٹیاں ہوتی ہیں۔ہم نے ایک مرتبہ سالانہ چھٹیوں کے موقع پر ان کو بتایا تھا کہ یہ تعطیل نہایت ضروری ہے۔تعطیل سے قویٰ میں قوت پیدا ہوتی ہے اور دماغی نشوونما میں ترقی ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ نے بھی اس کواپنے قانون قدرت میں ضروری قرار دیا ہے۔درختوں میں اگر خزاں نہ ہوتو بہار نہ آئے۔کچھ عرصہ تک بے برگ وبار رہ کر پھر بڑے زور سے ان میں پتے اور کلیاں نکلنی شروع ہوتی ہیں۔یہ بھی ایک نکتہ ہے اس کو سمجھواور غور کرو۔اور کچھ روز صبر کرو۔……………… تحریر اظہار خوشنودی ظہیر الدین اروپی صاحب کو آپؓ نے مندرجہ ذیل تحریر اظہار خوشنودی