ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 71
تو اللہ کو بھی یاد کیا کرو کیونکہ ایسے وقت میں جواللہ کا خیال نہیں رکھتے ان کو سکھ حاصل نہیںہوتا۔میں نے سنا ہے کہ جس نے کونین بنائی تھی اس کو قید کردیا گیاتھا اس خیال سے کہ اس نے کسی جن کو قابو کر کے اس سے یہ کام لیاہے۔درس خواتین سے قیمتی نوٹ (مرقومہ سکینۃ النساء قادیان) متقی کی تین صفات فرمایا۔( الفاتحۃ : ۶) میں جو دعا ہے اگر مقبول ہوجاوے تو انسان متقی بن جاتا ہے۔متقی کی تین صفتیں ہیں۔(۱) متقی وہ ہے جو غیب سے اللہ تعالیٰ پر ایمان لاوے۔(۲) جس طرح ہوسکے نماز قائم رکھے اور اسے سنوار کر ادا کرتا رہے۔(۳) اللہ کی راہ میں خرچ کرتا رہے۔دینی چندہ دینے میں سست نہ ہو۔فتح مند کون ؟ فرمایا۔فتح مند وہ ہوتا ہے جو اسلام کے پھیلانے میں خود عمل کرنے میں کوشش کرتا رہتا ہے۔چاہے ہزار کوئی زور لگائے کہ یہ ہلاک ہو، ذلیل ہو، مگر وہ اللہ والی جماعت بنانے میں مصروف رہتا ہے اور جب خدا تعالیٰ کا نام لینے اور خدا کاکلام پہچاننے والی جماعت بن جاتی ہے تو وہ دنیا سے بلا لیا جاتا ہے۔مامور من اللہ کی بعثت کا وقت فرمایا۔جب کوئی بستی یا ملک گندے، بدکار، بدزبان لوگوں سے بھر جاتا ہے تو خداوند کریم ضرور وہاں کوئی اپنا پاک بندہ بھیجتا ہے۔چشم معرفت رکھنے والا انسان فرمایا۔چشم معرفت رکھنے والے انسان کو چاہیے کہ دیکھے تو سہی جہاں کوئی نیا مذہب نکلا ہے وہاں کون اور کیسے لوگ اس دین میں داخل ہوتے ہیں آیا گندے، بدزبان، بدکارہیں یا نیک جسے یہ پہچان نہیں وہ ہرگز کوئی نیک بات نہیں سمجھ سکتا اور خدا تعالیٰ اس کے