ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 480
ہاتھوں سے مسح کیوں کروں۔باب ۸ ہر ایک حدیث پڑھنے کے وقت اللہ کا نام لو۔یہ حدیث بہت یاد رکھنے کے لائق ہے کہ بی بی کے پاس جانے کے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لو۔کہا جاتا ہے کہ حضرت مریم کے بیٹے کے سوائے جتنے لوگ ہیں وہ شیطان کے مس سے ہیں کیونکہ حضرت مریم نے پناہ مانگی تھی اس لئے وہ مس سے باہر ہیں۔اس سے تمام نبیوں پر حملہ ہوتا ہے مگر یہاں اس کا ردّ فرمایا ہے کہ اِذَا أَتَی اَھْلَہٗ قَالَ بِسْمِ اللّٰہ۔اَللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا۔فَقُضِیَ بَیْنَہُمَا وَلَدٌ لَمْ یَضُرُّہٗ ہر ایک مومن کی اولاد شیطان کے مس سے پاک رہے گی اگر یہ دعا کرے۔یہ خدا کا وعدہ ہے۔مریم کی خصوصیت نہیں کہ وہی پاک رہے۔تمام اولاد مومن پاک پیدا ہوتے ہیں۔شیطان کی مس سے بچے ہوتے ہیں۔وضو کے شروع میں بِسْمِ اللّٰہ کہنا اہل حدیث کے نزدیک فرض ہے۔امام بخاری نے باب کی حدیث سے یہ ثابت کیا کہ جماع کے شروع میں بسم اللّٰہ کہنا مشروع ہے تو وضوء میںکیونکر مشروع نہ ہوگا۔وہ تو ایک عبادت ہے۔امام بخاری اس حدیث کو نہ لاسکے جس میں یہ ہے کہ جس نے بِسْمِ اللّٰہ نہ کہی اس کا وضوء نہ ہوا کیونکہ وہ ان کی شرط کے موافق نہ تھی۔(ایڈیٹر) باب ۹ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَ الْخَبَائِثِ۔پا خانہ کی جگہ میں بہت خبیث اجرام ہوتے ہیں اس لئے ان کے ضرر سے پناہ مانگے۔باب ۱۰ اَللّٰہُمَّ فَقِّہْہُ فِی الدِّیْن۔دعا کا طریق بتایا کہ دعا کرانے والا دعا کنندہ کا دل خوش کرا کر دعا کرائے۔جس طرح حضرت ابن عباس نے دعا کرائی ہے۔حضرت ابن عباس اسی خیال میں رہتے تھے کہ آپ کسی طرح راضی ہوں اور میرے لئے دعا کریں۔چنانچہ ایک دفعہ آپ قضائے حاجت کو داخل ہوئے تو اس نے آہستہ سے پانی آپ کے پاس رکھ دیا۔جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا کہ کس نے پانی رکھا ہے؟ تو عرض کی کہ عباس نے۔تو آپ نے دعا فرمائی کہ یا اللہ اس کو دین کی سمجھ دے۔