ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 371 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 371

جنّ حضورؐ نے فرمایا کہ میرے ہاتھ پر بہت سے جنّوں نے بیعت کی میں نے انہیں دیکھا نہیں پوچھنے پر بتایا ہم نصیبین کے رہنے والے ہیں۔ہدایت سے روکنے والی چار چیزیں فرمایا کہ ہدایات سے روکنے والی چار چیزیں ہیں رسم، عادت، بد ظنی ، خود پسندی۔ان چاروں سے بچو۔قرآن کی نافرمانی (الاحقاف:۲۲) پڑھاتے ہوئے فرمایا۔دیکھا کہ ایک نبی کی تعلیم پر نہ چلنے سے عاد ہلاک ہوگئے۔قرآن مجید میں تمام انبیاء کی تعلیم ہے پس جو قرآن مجید کی نافرمانی کرے گا اس کا کیا حال ہوگا؟ عبرت پکڑو اور خدا کے فرمانبردار ہوجاؤ۔(ماخوذ از مدینۃ المسیح الفضل جلد۱ نمبر۳۰مورخہ ۷؍ جنوری ۱۹۱۴ء صفحہ ۱) شکریہ از طرف حضرت خلیفۃ المسیح اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے  (ابراہیم : ۸)اگر تم شکر کرو تو ہم اپنی نعمتوں میں ضرور بالضرور اضافہ کر دیں گے۔اس لئے خدا تعالیٰ کے انعامات پر شکر کرنا انسان کے لئے اور بہت سے الطاف کا موجب ہو جاتا ہے۔پس تحدیث نعمت الٰہی کے طور پر میں بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہم پر بہت سے احسان کئے ہیں۔پچھلے سال بعض نادانوں نے قوم میں فتنہ ڈلوانا چاہا اور اظہار حق نامی اشتہار عام طور پر جماعت میں تقسیم کیا گیا جس میں مجھ پر بھی اعتراضات کئے گئے۔مصنف ٹریکٹ کا تو یہ منشاء ہوگا کہ اس سے جماعت میں تفرقہ ڈال دے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی بندہ نوازی سے مجھے اور جماعت کو اس فتنہ سے بچالیا اور ایسے رنگ میں مدد اور تائید کی کہ فتنہ ڈلوانے والوں کے سب منصوبہ باطل اور تباہ ہوگئے اور جماعت ہر ایک قسم کے صدمہ سے محفوظ رہی۔جس کا نمونہ اس سال جلسہ سالانہ کے موقع پر نظر آرہا تھا۔یہ خدا تعالیٰ کی خاص تائید اور نصرت تھی کہ امسال باوجود بہت سے موانع کے اور باوجود اظہار حق