ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 370
کردیا۔جہاز تو اللہ تعالیٰ کے نشانات میں سے ہیں اور تبادلہ اشیاء کے لئے۔پس ان سے فائدہ اٹھانا مومن کا کام ہے۔(الجاثیۃ:۱۴) آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب مومن کے لئے ہے چاہیے کہ اس سے فائدہ اٹھائے۔پیرانہ سالی میں بیٹے کی ولادت فرمایا۔میں بیمار ہوگیا اور لوگ میری صحت سے نا امید تھے مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ یہ تو صحت سے نا امید ہیں اور میں تجھے ایک لڑکا بخشنے والا ہوں۔چنانچہ اس نے اپنی غریب نوازی سے ۷۴ سال کی عمر میں مجھے لڑکا بخشا۔رسالت اور خلافت کی شناخت فرمایا۔سب سے پہلے جو رسول آیا اس کے بارے میں لوگوں کو کیا کیا مشکلات پیش آئے ہوں گے مگر اس کے بعد کے رسولوں کے پہچاننے میں اتنی مشکل نہ تھی۔پھر علی الخصوص جناب سید المرسلین کی شناخت میں تو کوئی دقت نہ ہوسکتی تھی۔اسی لئے فرمایا۔(الاحقاف:۱۰)۔اسی طرح اب جو ہمارا مسیح تھا اس کے بارے میں لوگوں نے عبث جھگڑا کیا۔اس سے پہلے کئی نبی آچکے۔پھر کئی مجدد بھی ہو گزرے۔علیٰ ھٰذا القیاس تمہارا خلیفہ بھی تم میں موجود ہے اس کی خلافت کا مسئلہ بھی صاف ہے۔پہلے کئی خلفاء ہوچکے۔(ماخوذ از کلام امیر۔الفضل جلد۱ نمبر ۲۹ مورخہ ۳۰ ؍ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۰)