ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 307 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 307

سود خور کے گھر کا کھانا سوال۔کیا سود خور مسلمان کے گھر کا کھانا جائز ہے؟ جواب۔فرمایا۔یہ ضروری نہیں کہ اس کا سارا مال سود ہی سے آیا ہے اور بہت تجسس ایسے معاملات میں مناسب نہیں۔ہاں اگر آپ کے انکار دعوت سے وہ سود چھوڑ دے تو بے شک انکار کریں تاکہ اصلاح ہوجاوے۔جواز نماز جمعہ سوال۔جس گاؤں میں پچاس آدمی جمع ہوجائیں وہاں جمعہ جائز ہے یا نہیں؟ جواب۔حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا۔ہمارے نزدیک تو دو آدمی بھی ہوں تو جمعہ جائز ہوسکتا ہے۔خراجی زمین پر عُشر نہیں سوال۔عُشراخراجات پر جائز ہے یا نہیں؟ جواب۔فرمایا خراجی زمین پر عُشر نہیں ہے۔ہمارے کسی حکم کے خلاف نہ کرو لاہور کے میاں نبی بخش صاحب کا خط پیش ہوا کہ نصف رات کے بعد مجھے ایک الہام ہوا اور اس طرح کی کیفیت ہے کہ جس طرح کسی نے غیب سے ایک برچھا میرے دل میں لگا دیا اور وہ الہام یہ تھا ’’نورالدین بادشاہ ۱؎‘‘ ’’ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ایک لاکھ بار‘‘ مجھ کو اس سے اور کچھ سمجھ نہ آئی مگر یہ ایک تو حضور کے مرتبہ کی نسبت جتلایا گیا۔دوم یہ کہ میں لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ایک لاکھ بار پڑھوں۔اس کے بعد میں نے اس کو ایک لاکھ بار پڑھا۔اب اگر اجازت ہو تو آگے بھی پڑھوں اور آیا اس کے پڑھنے کا کوئی خاص طریقہ ہے؟ میں نے ایک صحیح کیفیت حضور کی خدمت میں تحریر کردی ہے اور اس سے زیادہ مجھے کوئی سمجھ نہیں۔اس کے بعد دو دن تک ہروقت یہی کیفیت رہی کہ میرا دللَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھتارہتا۔بجواب لکھوایا کہ آپ ہم کو بادشاہ مان لو۱؎ جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے کسی حکم کے خلاف نہ کرو۔(ماخوذ از کلام امیر۔البدر جلد۱۳ نمبر۸مؤرخہ۲۴؍ اپریل ۱۹۱۳ء صفحہ۲) ۱؎ ’’روحانی بادشاہ‘‘ حضرت مسیح موعود مرزا صاحب کے الہامات میں بھی ایسے الفاظ موجود ہیں۔(ایڈیٹر)